لاہور، اسلام آباد موٹروے پر پاک فضائیہ کے لڑاکا اور تربیتی طیاروں کی لینڈگ، تصاویر دیکھ کر ہر کوئی عش عش کر اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاک فضائیہ نے لاہور،اسلام آباد موٹر وے پر لینڈنگ کی مشق کی جس میں مختلف لڑاکا ااور تربیتی طیاروں نے حصہ لیا۔نجی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کی مختلف اسکواڈرن سے تعلق رکھنے والے لڑاکا اور تربیتی طیاروں نے مشق میں حصہ لیا۔ موٹروے پر لینڈنگ کے بعد اپنے ائیر بیسز واپسی

سے پہلے ان جہازوں کی ریفیولنگ بھی کی گئی۔وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے ہوابازوں اور زمینی عملے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاک فضائیہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بنا پر قابل قدر ہے اور قوم کے لیے سرمایہ افتخار ہے۔وفاقی وزیرنے گزشتہ سال 27 فروری کو دشمن کو بھرپور جواب دینے اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔مشق کا بنیادی مقصد جنگی حالات میں ملک کی وسیع و عریض سڑکوں کے جال کو بطور رن وے استعمال کرتے ہوئے حربی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پاک فضائیہ کے لڑاکاہوابازوں کو تربیت فراہم کرنا ہے۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز، مراد سعید اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ ان کی آمد پر ائیر وائس مارشل ظفر اسلم، ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ نے استقبال کیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *