” آلو کے چپس کے ذریعے بھی منی لانڈرنگ۔۔۔!!!“(ن)لیگ کا طریقہ واردات جان کر ہر کوئی ہکا بکا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے مفتاح اسماعیل پر آلو کے چپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام لگا دیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنی کمپنی کے ذریعے افغانستان کو آلو کے چپس ایکسپورٹ

کرنے کے نام پر منی لانڈرنگ کی تھی۔انہوں نے مفتاح اسماعیل کی کمپنی کے خلاف ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا خط ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 420 ڈالر فی کلو آلو چپس افغانستان ایکسپورٹ کے ساتھ منی لانڈرنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو آلو کے چپس 420 ڈالر فی کلو کے حساب سے برآمد کیے گئے حالانکہ وہاں امپورٹڈ چپس 15.67 ڈالر فی کلو میں دستیاب تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد زبیر عمر، مفتاح اسماعیل کے معاملے کی وضاحت کریں کیوں کہ وہ ان کے بھی ترجمان ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سندھ کابینہ نے وفاقی حکومت سے آئی لینڈ کا صدارتی آرڈیننس فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا،آرڈیننس نہ لینے تک وفاق سے بات نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیر، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ سیکریٹریز شریک ہوئے، اجلاس میں گزشتہ کابینہ منٹس کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے وفاقی حکومت سے آئی لینڈ کا صدارتی آرڈیننس فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی لینڈ کے معاملہ پر وفاق سے کوئی بات نہیں ہوگی جب تک کہ آرڈیننس واپس نہیں ہوتا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *