بریکنگ نیوز:نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان دوبارہ لندن پہنچ گئے

لندن (ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان 5 ماہ پاکستان رہنے کے بعد واپس لندن پہنچ گئے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان منگل کے روز لندن پہنچے ہیں جہاں وہ سابق وزیر اعظم کے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس 19 نومبر کو

سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن منتقل ہوئے تھے، ان کے ساتھ ڈاکٹر عدنان بھی لندن گئے تھے۔ تقریباً ساڑھے 6 ماہ لندن میں رہنے کے بعد ڈاکٹر عدنان رواں برس 31 مئی کو پاکستان واپس آگئے تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.