گورنر سندھ کو رات گئے وزیراعظم عمران خان نے کیوں طلب کیا؟ ناقابل یقین وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کا دورہ اسلام آبادمعمول کے مطابق ہے۔نجی چینل ہم نیوز کے مطابق معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل ہفتے میں ایک مرتبہ اسلام آبادکا دورہ کرتے ہیں۔ان کاآج کا دورہ بھی معمول کے مطابق ہے۔ انہوں نے واضح طور

پرکہا ہے کہ گورنر سندھ کے دورے کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔خیال رہے کچھ دیر قبل میڈیا پر خبر چلی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا دعویٰ تھا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کچھ دیر میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔تاہم ڈاکٹر شہبازگل نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دورہ معمول کے مطابق ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نجی ٹی وی سماء نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی جی سندھ کی 14 ستمبر کو بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سرزنش کی گئی تھی جس کے بعد سے کشیدگی کا ماحول بن چکا تھا اور منگل کو سندھ پولیس کے افسران نے سندھ حکومت کے خلاف بغاوت کردی۔سماء نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ 14 ستمبر کو بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ کے دورے پر گئے اور آئی جی سندھ کو طلب کیا۔ انہوں نے آئی جی کی سرزنش کی اور کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کا لاڑکانہ میں بہت زیادہ اثرو رسوخ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ایم این ایز اور ایم پی ایز شکایات کر رہے ہیں۔جس پر آئی جی مشتاق مہر نے تلخ لہجے میں جواب دیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے منظور نظر ایک ایس ایس پی فرخ بشیر سندھ پولیس کو چلا رہے ہیں۔بلاول بھٹو کے ساتھ ہونے والی تلخ کلامی کے بعد آئی جی سندھ ایکس پاکستان لیو پر چلے گئے۔ سندھ حکومت کی جانب سے اس کے بعد تمام ایڈیشنل آئی جیز کو کہا گیا کہ وہ براہ راست وزیر اعلیٰ کو رپورٹ کریں گے۔خیال رہے کہ سندھ پولیس کے آئی جی سمیت ایڈیشنل آئی جیز اور ایس ایس پیز کی جانب سے سندھ حکومت کے خلاف ’بغاوت‘ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ سندھ پولیس کے متعدد اعلیٰ افسران نے سندھ حکومت پر دباؤ کا الزام لگاتے ہوئے چھٹیوں کی درخواستیں دی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.