فیٹف کا سالانہ اجلاس:پاکستان کےحوالے سے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

پیرس (ویب ڈیسک)ایف اے ٹی ایف کا سالانہ اجلاس شروع ہوگیا۔ اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائے گا، پاکستان کی کارکردگی پر حتمی فیصلہ جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع سے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا سالانہ اجلاس پیرس میں شروع ہو چکا ہے۔

تین روزہ اجلاس کی صدارت فیٹف کے صدرمارکس پلیر کر رہے ہیں۔ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر غورکیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے جس کا حتمی فیصلہ جمعہ کو ہوگا۔ پاکستان کے بلیک لسٹ کے خدشات ختم ہوسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان نے فیٹف کے27سے 21اہداف میں بڑی پیشرفت کی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی دعوی ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد ایف اے ٹی ایف کا رکن بننے کا بھی اہل ہوجائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.