بریکنگ نیوز: ٹک ٹاک پر پابندی۔۔!! اقرار الحسن حکومت کے خلاف میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) گزشتہ روز جب سے حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی ہے تب سے اب تک ہر طرف ٹک ٹاک کے تذکرے سنائی دے رہے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن کے ارکان سے لے کر ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ حکومت کے اس فیصلے کو مثبت اور منفی انداز میں سراہتے

اور تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔سوشل میڈیا ایپ پر پابندی کے بعد مشہور و معروف ٹک ٹاکرز کی تو سوشل میڈیا پر ایسی ایسی میمز سامنے آ رہی ہیں کہ ہنسی کے فوارے چھوٹ جاتے ہیں جبکہ اپوزیشن کے کچھ ارکان نے حکومت کے اس فیصلے کو چین کے خلاف ایکشن قرار دیا ہے اور کہاہے کہ ایسے اقدامات سے ہم بھارت اور امریکہ کی ایما پر کھڑے نظر آتے ہیں۔ شوبز شخصیات نے بھی حکومت کے اس فیصلے کی نفی کی ہے جبکہ عام عوام اور سنجیدہ حضرات حکومت کے اس فیصلے سے خوش نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشہور سوشل میڈیا ایپ فحاشی اور بدتمیزی کا مرکز بن کر رہ گئی تھی اور کم سے کم رواں برس حکومت نے کوئی ایک تو اچھا کام کیا ہے۔جبکہ میڈیا پرسن اقرار الحسن نے اس حکومتی اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ”میرا نہ تو ٹِک ٹاک پر کوئی(اصلی) اکاونٹ تھا اور نہ مستقبل قریب میں ایسا کوئی ارادہ تھا لیکن اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی چیز پر پابندی مسئلے کا حل نہیں ہوتی، کسی بھی پلیٹ فارم پر موجود خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے نہ کہ مکمل طور پر اسے بند کر دیا جائے“۔ جب سے یہ حکومت آئی ہے تو سوشل میڈیا کی کئی سائٹوں کی بندش سمیت کئی دیگر پابندیوں اور فیصلوں میں بھی تنیقد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔مگر اب کی بار ٹل ٹاک پر پابندی لگانے سے عوام کی اکثریت نے حکومت کے حق میں ووٹ دیا ہے کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *