آرمی چیف اور فضل الرحمان کی مُلاقات! مُلاقات میں کیا ببات چیت ہوئی؟ عسکری ذرائع نے تفصیلات جاری کر دیں

لاہور (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے عبدالغفور حیدری نے جھوٹ بولا، اعلیٰ عسکری ذرائع نے مولانا فضل الرحمان اور جنرل قمر باجوہ کی ملاقات کی تفصیلات بتا دیں، ملاقات میں نواز شریف سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اعلیٰ عسکری ذرائع نے

جے یو آئی ف کے رہنما عبدالغفور حیدری کی جانب سے مولانا فضل الرحمان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات کے حوالے سے کیے جانے والے دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔اعلیٰ عسکری ذرائع نے واضح کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور آرمی چیف کے درمیان ہوئی ملاقات کے دوران نواز شریف سے متعلق کسی قسم کی گفتگو نہیں ہوئی تھی، جے یو آئی ف رہنما نے اس حوالے سے غلط بیانی کی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ جے یو آئی ف کے اسلام آباد دھرنے کے دوران ہوئی ملاقات میں صرف امن و امان کے حوالے سے گفتگو ہوئی تھی۔ مولانا فضل الرحمان کو واضح کیا گیا تھا کہ ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملاقات میں اس کے علاوہ کسی سیاسی معاملے پر گفتگو نہیں کی گئی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *