اچھا تو یہ بات تھی ۔۔۔!!! نواز شریف نے پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کیوں نہیں کیا ؟ جی ایچ کیو سے نواز شریف کو کال کا پول کھل گیا

کراچی(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے نواز شریف نے اپنی مرضی سے تقریر کرنے سے انکار کیا ،انہیں جی ایچ کیو راولپنڈی سے ایک بریگیڈئیر نے فون کر کے کہا کہ آپ نے تقریر نہیں کرنی ۔نجی نیوز چینل جی این این سے

گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف تقریر کرنا چاہتے تو کیا انہیں بلاول بھٹو ،مولانا فضل الرحمان یا مریم نواز روک سکتی تھیں،اگر وہ تقریر کرنا چاہتے تو کون روک سکتا تھا انہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی حیثیت سب کے سامنے دکھا دی ،نواز شریف کی حیثیت تو اتنی ہے کہ اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر سعودی عرب بھاگ گئے ۔اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شریف اپنی مرضی سے جیل میں بیٹھے ہوئے ہیں ،انہوں نے اپنی درخواست ضمانت خود واپس لی ،اس کا مطلب آپ جیل میں رہنا چاہتے ہیں اور ایسے ماحول میں جیل میں کون رہتا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *