بریکنگ نیوز:عمران خان نےشادی ہالز ،سکول اور یونیورسٹیز سمیت تمام عوامی اجتماعات پر پابندی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس میں تجویز دی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے لہذا عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی جائے. قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال، وبا کے پھیلاﺅ کی شرح اور عالمی سطح پر کورونا وائرس

کے کیسز کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ دوسری لہر کے نتیجے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 6 ہفتوں میں سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق کورونا کا مرض دوبارہ سر اٹھا رہا ہے.اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن کیا جا رہا ہے بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومتی حکمت عملی سے پاکستان میں وبا کا پھیلاﺅ اور نقصان دیگر ملکوں کے مقابلے میں کم ہوا ہے. اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سرد موسم میں کورونا کے پھیلاﺅکا خطرہ بڑھ جاتا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ابھی سے حفاظتی اقدامات پر عمل یقینی بنائیں وزیراعظم نے کہا کہ اجلاس کا مقصد قوم کو دوسری لہراور مزید نقصانات سے بچانے کے لیے بروقت فیصلہ سازی ہے انہوں نے ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات اورماسک کےاستعمال کو ہرصورت یقینی بنایا جائے.واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 10 لاکھ 81 ہزار 528 افراد ہلاک اور 3 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 558 متاثر ہوچکے ہیں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 کروڑ 83 لاکھ 61 ہزار 711 ہوگئی ہے اور83 لاکھ 13 ہزار 319 ایکٹیو کیسزہیں. امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 19 ہزار 695 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور79 لاکھ 91 ہزار 998 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے

جہاں 71 لاکھ 20 ہزار 538 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ایک لاکھ 9 ہزار 184 اموات ہوئی ہیں.برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 50 لاکھ 49 سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 50 ہزار 506 اموات ہوئی ہیں‘روس میں 12 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 597 ہو گئی ہے. کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 27 ہزار834 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 11 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ارجنٹائن میں بھی 8 لاکھ94 ہزار 216 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 23ہزار868 اموات ہوئی ہیں۔اسپین میں 8 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 32 ہزار929 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں پیرو میں 8 لاکھ 49 ہزار 371 افراد متاثر اور 33 ہزار 305 افراد ہلاک ہو چکے ہیں.کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں. رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے. اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے.

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *