بریکنگ نیوز: حکومت کی جارحانہ حکمت عملی۔!! وزیر اعظم نے وزراء کو کونسا بڑا ٹاسک سونپ دیا؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ایک میٹنگ ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپوزیشن سے متعلق بڑا ٹاسک وزراء کو سونپ دیا۔ جی این این کے پروگرام ” ویوپوائنٹ ” میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار

عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے وزراء کی کارکردگی کو سراہا ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جارحانہ موڈ میں رہیں اور اس کے ساتھ ہی ایک مونیٹرنگ سیل بھی قائم کردیا جس میں سب وزراء اور پارٹی ترجمانوں کو چیک کیا جائے گا کون حکومت کا بیانیہ کس طرح سے لے کر چلتا ہے۔دوسری جانب انکا کہنا تھا کہ سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست سے خاتمے کی وجہ وہ خود ہیں۔ شیخ رشید نے اپنی طرف سے نواز شریف پر جو سوالات اٹھائے ہیں، میں انہیں نہ تو سوال سمجھتا ہوں اور نہ انکشافات بلکہ انہیں الزامات کہنا زیادہ مناسب ہو گا اور ان الزامات میں سے بیشتر کے پہلے ہی جواب آ چکے ہیں، اس لیے شیخ رشید کو بس پھلجڑیاں چھوڑنے کی عادت ہے اور وہ میڈیا میں رہنے کا فن جانتے ہیں۔ عمران یعقوب خان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں سب سے آسان کام کسی پر الزامات لگانا ہی ہے اور میرے خیال سے شیخ رشید کے ان سوالات سے نواز شریف کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ میں نہیں سمجھتا کہ نواز شریف کی سیاست شیخ رشید کے الزامات سے ختم ہو گی،یاد رکھیں نواز شریف کی سیاست جب بھی ختم ہو گی خود نواز شریف کی وجہ سے ختم ہو گی اور اگر اس وقت کی باتوں کو سچ بھی مان لیا جائےتو اس کی وجہ بھی خود نواز شریف ہی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *