اچھا تو یہ بات تھی ۔۔۔!!!محمدزبیر کو باپ بیٹی کا ترجمان کیوں بنا یا گیا؟بڑ ا راز فاش کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عثمان بزدار سے ملنے والے ایم پی اےز کو نکال دیاگیا اور آرمی چیف سے 4بار ملنے والے کو ترجمان بنا دیا گیا۔وزیرریلوے شیخ رشید نے مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ن لیگ نے عثمان بزدارسے ملنے والے5ایم پی اے پارٹی

سے نکال دیئے اورمحمد زبیر کو آرمی چیف سے 4بار ملاقات پر باپ بیٹی کا ترجمان مقرر کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی 18اکتوبر کے کارساز سانحہ میں سیکڑوں شہیدوں کو بھلا کر محمود اچکزئی جیسے مشکوک اور مولانا فضل الرحمان کے پیچھے چلتی ہے تو انہیں بہت کچھ کھونا پڑے گا اور وہ دن دور نہیں جب پیپلزپارٹی نام نہاد جگتو فرنٹ سے الگ ہوجائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *