ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک عہدے سے نواز دیا گیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو لاہور میں پرائس کنٹرول انچارج مقرر کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے مہنگائی کے حوالے سے ڈی سی آفس لاہور میں قائم کردہ سپیشل مانیٹرنگ روم کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مستعد ہو گئی ہے ۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو لاہور میں پرائس کنٹرول انچارج مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی سی آفس لاہور میں مہنگائی کی شکایات بارے سپیشل مانیٹرنگ روم بھی قائم کر دیا گیا۔شکایات کے فوری ازالہ کے لئے 31 سہولت بازاروں میں 125 کیمرے لگائے گئے ہیں۔ مانیٹرنگ روم سے بازاروں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔پرائس کنٹرول انچارج ڈاکٹر یاسمین راشد نے مانیٹرنگ روم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے 31 سہولت بازار لگائے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اکیاون مجسٹریٹ شہر بھر میں باقاعدہ مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ آٹے کے تھیلوں کی کم قیمت میں فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے۔وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ 24 فلور ملز کو نوٹسز اور جرمانے کئے گئے ہیں۔ شہریوں کو سہولت بازاروں سے آٹے اور چینی کی خریداری کرنی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے بتایا کہ گراں فروشی پر 4 روز میں 15 لاکھ جرمانے ہوئے 21 روز میں 35 لاکھ جرمانے کئے گئے جبکہ 264 مقدمات درج ہوئے۔ دوسری جانب شہری منتظر ہیں کہ مہنگائی بارے حکومتی اقدامات کے نتائج کب سامنے آئیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.