آپکا شکریہ! جنرل ظہیر الاسلام کی ریٹائرمنٹ کے وقت نواز شریف نے انہیں خط میں کیا کچھ تحریر کیا تھا؟ ایک اور پنڈورا باکس کھل گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر ریلوے شیخ رشید کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف نے ریٹائرمنٹ پر ظہیر الاسلام کو الوداعی خط تحریر کیا تھا، خط میں سابق آئی ایس آئی چف کی جمہوریت کیلئے خدمات کو سراہا، خصوصی شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی

جانب سے نواز شریف کے سابق آئی ایس آئی چیف ظہیرالاسلام پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے ردعمل دیا گیا ہے۔وزیر ریلوے کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف ایک طرف تو ظہیر الاسلام پر الزامات عائد کر رہے ہیں، جبکہ انہوں نے سابق آئی ایس آئی چیف کی ریٹائرمنٹ پر انہیں الوداعی خط بھی تحریر کیا۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف جس جنرل ظہیر الاسلام کے خلاف بات کرتے ہیں وہ بتائیں انہوں نے ان کو ان کے الوداعی خط میں کیا لکھا تھا۔کیا نواز شریف اس خط میں جنرل ظہیر کو ان کی جمہوریت کیلئے خدمات کو نہیں سراہا۔کیا ان کا جمہوریت قائم رکھنے میں شکریہ ادا نہیں کیا؟ نواز شریف بتائیں وہ چار سال پہلے جھوٹ بول رہے تھے یا آج؟ ۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف اس فوج کیخلاف باتیں کر رہے ہیں جو کئی سالوں سے جنگ لڑ رہی ہے۔ جبکہ میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ ن لیگ میں “ش” ضرور نکلے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *