دراڑ پڑ گئی۔!! اسحاق ڈار اور محمد زبیر آمنے سامنے۔۔۔ کل کیا اہم واقعہ پیش آیا؟ پول کھول دینے والی تفصیلات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسد عمر اور زبیر عمر کے والد کے خلاف کیا گیا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا، یاد رہے کچھ روز قبل اسحاق ڈار نے ٹویٹ کیا تھا کہ عمران نیازی اور اسد عمر کے بزرگوں نے پلیٹ میں رکھ کر بزدلی سے مشرقی پاکستان بھارت کو دیدیا ،

ان دونوں نے اب مقبوضہ کشمیر بھارت کو خفیہ سمجھوتے کے ذریعے دیدیا ۔ انہیں میاں نواز شریف کے حوالے سے بھارتی بیانیہ اور غداری کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ۔جس پر اسد عمر نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ ڈر کر لندن بھاگنے کے بجائے ملک میں ہوتے تو شاید پتہ ہوتا کہ میرے والد نے 1971 کی لڑائی میں GOC 23 div تھے جو چھمب جوڑیاں کے محاذ پر لڑا،جہاں پاک فوج نے بھارت کو شکست دی اور آج بھی چھمب پر پاکستان کا قبضہ ہے لیکن شاید آپ کے دل میں پاک فوج کی نفرت ان حقائق کو جگہ نہیں دیتے۔ اگرچہ اسد عمر نے اپنے والد کے خلاف الزام پر اسحاق ڈار کو بھرپور جواب دیا اور اپنے والد کا دفاع کیا لیکن اسد عمر کے بھائی زبیر عمر نے اسحاق ڈار پر بالکل تنقید نہیں کی اور ایک ٹویٹ کرکے پیغام دیا کہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا گیا ہے ،کہا جارہا ہے کہ زبیر عمر نے اسحاق ڈار سے رابطہ کرکے ٹویٹ ڈیلیٹ کروایا۔ زبیر عمر اپنے اس ٹوئٹر پیغام پر تنقید کی زد میں آگئے۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ تھوڑا دل گردہ دکھاتے اور اسحاق ڈار کو جواب دیتے، اس نے آپکے والد کو غدار کہا اور آپ یہ پیغام لیکر آگئے کہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ آپکا بھائی اسد عمر زبیر عمر کو بھرپور جواب دے رہا ہے لیکن آپ کے منہ سے ایک لفظ تک نہیں نکلا۔ کیا ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے سے سوچ تبدیل ہوجاتی ہے؟ڈاکٹر شہباز گل نے زبیر عمر کو جواب دیتے ہوئے لکھاکہ ایسی بھی کیا غلامی کہ آپ کے منہ سے ایک لفظ نہ نکلا پاکستان کے دفاع میں افواج پاکستان کے دفاع میں سب سے بڑھ کر اپنے والد محترم کے دفاع میں آپ صحیح جگہ پر ہیں آپکی پارٹی نے غلام ہی تو پیدا کئے ہیں، ایک بہادر سپاہی کے بیٹے اور اسد عمر کے بھائی ہیں آپ،کچھ تو خیال کریں ان کے نام کا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *