حکومت کے خلاف تحریک کا حتمی شیڈول ،جماعت اسلامی نے بھی لنگوٹ کس لیا۔۔۔ متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ملیں گے یا اکیلے ہی ؟ خبر آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)حکومت کے خلاف تحریک کا حتمی شیڈول ،جماعت اسلامی نے بھی لنگوٹ کس لیا ،مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب،حکومت مخالف شیڈول کاحتمی اعلان 7 اکتوبر کو سینیٹر سراج الحق کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک کے حتمی

شیڈول کے لیے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 7 اکتوبر بروز بدھ منصورہ لاہور میں طلب کر لیا ہے۔‏امیر جماعت اسلامی سراج الحق اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔قیصر شریف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے ،ہم پاکستانی قوم کے اوپر ڈھائے جانے والے حکومتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے،ہماری تحریک جاری ہے اور جماعت اسلامی کی قیادت روز و شب ملک بھر میں حکومت کی ملک اور عوام دشمن سرگرمیوں کے خلاف سب سے موثر انداز میں کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت داخلی اور خارجی محاذ پر مکمل ناکام ہو چکی ہے،حکومتی پالیسیوں سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے،حکومت نے احتساب کا نعرہ اور قومی دولت لوٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا شور مچا رکھا ہے لیکن کابینہ میں کرپٹ افراد کا مجمعہ لگا ہے،وزیر اعظم عمران خان اپنے ارد گرد کرپٹ ٹولے کو بٹھا کر جب کرپشن کے خاتمے کی بات کرتے ہیں تو وزراء بھی ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراتے ہیں،جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے حقیقی نفاذ کے لئے میدان عمل میں نکلے گی،عمران خان کو لانے والے “ڈائریکٹرز اور پرڈیوسرز” بھی اپنی غیر معیاری پروڈکٹ کی کارکردگی سے شرمندہ دکھائی دے رہے ہیں تاہم اب یہ شرمندگی عوام کے دکھوں کا مداوا نہیں کر سکتی ،ملک و قوم کے زخموں پر جماعت اسلامی مرہم رکھے گی ۔ تاہم اب یہ شرمندگی عوام کے دکھوں کا مداوا نہیں کر سکتی ،ملک و قوم کے زخموں پر جماعت اسلامی مرہم رکھے گی ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *