بلاول اور مریم نواز کو بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے اور نواز شریف کی زبان کھینچ کر ۔۔۔۔ حکومتی رہنماؤں نے اخلاقیات حدیں پار کرتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟ جانیے

ٹیکسلا (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر شہری ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بلاول اور مریم نواز نے پاکستان کی بات نہ کی تو بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے،حکومت پورا زور لگائے گی کہ ملک دشمن نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے، اگر نوازشریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی۔ انہوں نے ٹیکسلا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو

بیرون ملک جائیدادیں بنانے کے جرم میں وزارت عظمیٰ سے نکالا گیا۔نوازشریف کو واپس لانے کیلئے بھر پور سفارتی کوششیں کی جارہی ہیں۔ نوازشریف پر اور بھی مقدمات درج کیے جائیں گے ۔نوازشریف پر غداری کا مقدمہ درج کرنا عوام کا مطالبہ ہے۔حکومت پورا زور لگائے گی کہ ملک دشمن نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے۔نوازشریف کے ساتھ ان کی اولاد کو بھی وطن واپس لایا جائے گا۔اگر نوازشریف کی زبان بند نہ ہوئی تو کھینچنی پڑے گی۔اداروں پر الزام تراشی کرکے نوازشریف نے ملک دشمنوں کو خوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مریم نوازنے پاکستان کی بات نہ کی توعوام انہیں اٹھا کر بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ ہر جگہ سے ناکامی کے بعد نواز شریف کو جمہوریت یاد آئی ہے، ان کا بیانیہ اب کہیں بکنے والا نہیں، وہ سزایافتہ مجرم ہیں اور سوالات پوچھنے والے ہوتے کون ہیں ان کا مسئلہ کسی فرد کے ساتھ نہیں بلکہ اداروں کے ساتھ ہے، ان کی تقاریر سول بالادستی اورجمہوریت کے لئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے ہے ، نوازشریف کے بھائی اور پارٹی کے لوگ این آراو مانگتے رہے ہیں، نوازشریف کی تنقید ان اداروں پرہے جوان کی اطاعت نہیں کرتے، انہوں نے ایک تقریر میں نیاعمران خان بنادیا۔وہ دلیر ہیں تو ان کے منہ سے کلبھوشن کانام کیوں نہیں نکلتا ۔اسد عمر نے کراچی میں بحری امور کے وزیر علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 2018کے انتخابات میں کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، 11 جماعتی اتحادی کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی گوجرانوالہ میں کی گئی تقریر پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی تمام سیاست منافقت پر مبنی رہی ہے اور آج بھی منافقت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تمام تحریک اور بڑی تقریروں کا جمہوریت اور سول بالادستی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق صرف کرپشن کے پیسے کو بچانا اور سیاسی بھیک کی تحریک ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *