پابندی کے باجود امارات ائیر لائن کا طیارہ ایرانی حدود مین داخل، امریکہ بھی میدان میں آگیا، اماراتی ائیر لائن کے خلاف ایکشن لے لیا

دبئی(نیوز ڈیسک امریکہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات ایئر لائنز کو ایران اور اومان کے نوفلائی زونز سے فلائٹ گزارنے پر جرمانہ کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق امریکہ کے محمکہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ایران کی فضائی حدود سے طیارہ گزارنے پر امارات کو 4 لاکھ ڈالر کا جرمانہ کردیا۔ امریکہ کی

جانب سے ایران کے ساتھ تنازعے کے باعث ایران کی فضائی حدود سے طیارہ گزارنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔امریکہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر ایک سال تک امارات ایئرلائن اگر ایسی خلاف ورزی دوبارہ نہ کرے تو اس کا آدھا جرمانہ معاف کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امارات ایئر لائن کو جرمانہ جیٹ بلو ایئر ویز کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے کیا گیا ہےجیٹ بلو ایئرلائن کے معاہدے کے تحت ان کی کوئی پرواز ایران کی فضائی حدود سے نہیں گزر سکتی۔ ذرائع کے مطابق امارات نے جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امارات ایئرلائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ خلاف ورزی قابل جرمانہ نہیں تھی۔ امارات ایئر لائن نے ایران کی فضائی حدود سے گزرنے والی تمام پروازیں معطل کردی ہیں۔ اب امارات ایئر لائن کی صرف وہی پروازیں ایرانی فضائی حدود استعمال کرسکیں گی جو تہران جائیں گی۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ امارات ایئرلائن کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی مثبت عمل ہے۔ اس آئندہ امارات ایئرلائن اور دوسری پروازیں احتیاط کریں گی۔ واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی قدس فوج کے سربراہ قاسم سلیمانی کو عراق میں قتل کیے جانے کے بعد ایران امریکہ تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے یہ پابندی عائد کی گئی تھی۔ امریکہ کی جانب سے قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران اور امریکہ کے حالات کشیدہ ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *