بریکنگ نیوز: نامور پاکستانی ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

لاہور (ویب ڈیسک) کراچی کے بڑے جناح ہسپتال ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے، ڈاکٹر عثمان جناح ہسپتال میں ایک اہم شعبہ ای این ٹی کے سابق سربراہ تھے۔سربراہ جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ڈاکٹر عثمان گزشتہ شب 2 بجے انتقال کر گئے۔روزنامہ jangکے مطابق انہوں نے

بتایا کہ ڈاکٹر عثمان کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث سٹیڈیم روڈ کے نجی ہسپتال میں 2 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ڈاکٹری سیمی جمالی نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکٹر عثمان ایک سال قبل جناح ہسپتال سے ریٹائر ہوئے تھے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 35 فرنٹ لائن ورکرز جان کی بازی ہار چکے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک بھر میں 83 فرنٹ لائن ورکرز کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔دوسری طرف ایک اور خبر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 174 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 452 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 174 رہ گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 6 ہزار 640 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 638 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 474 ، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 425، خیبرپختونخوا 38 ہزار 565 ، اسلام آباد میں 17 ہزار 913، بلوچستان میں 15 ہزار 644 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 398 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 033 تعداد ہوگئی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *