دو کروڑ لے لو اور صرف آدھا گھنٹہ ۔۔۔۔۔ دنیا کی بااثر شخصیات میں شامل ایک خاتون نے یہ شرمناک پیشکش کس کھلاڑی کو کی تھی ؟ ایک خبر نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا میں اب ایسے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں جن کے بارے میں جان کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے گزشتہ صدی میں دنیا کی 25 بااثر خواتین میں شامل سب سے معروف پاپ گلوکارہ کا نام حاصل کرنے والی امریکی گلوکارہ اور کاروباری شخصیت میڈونا کے حوالے سے ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے ۔

میڈونا سے متعلق امریکا کے سابق باسکٹ بال کھلاڑی 58 سالہ ڈینس روڈمن نے انکشاف کیا ہے کہ گلوکارہ نے انہیں بچہ پیدا کرنے میں مدد فراہم کرنے کے عوض خطیر رقم دینے کی پیش کش کی۔ڈینس روڈمن کے مطابق میڈونا نے انہیں 29 سال قبل 1990 کے بعد گلوکارہ کو حاملہ کرنے کے لیے پیسوں کی پیش کش کی۔نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘ کے مطابق ڈینس روڈمن نے امریکی ایف ایم ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کسی وقت دنیا کی معروف ترین گلوکارہ کا اعزاز رکھنے والی میڈونا پر سنگین الزامات بھی لگائے۔ڈینس روڈمن نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 1990 میں وہ ایک دن امریکی شہر لاس اینجلس میں جوا کھیل رہے تھے کہ انہیں میڈونا کا فون آیا اور انہوں نے انہیں پیش کش کی کہ وہ انہیں بچہ پیدا کرنے میں مدد فراہم کریں۔ریڈیو انٹرویو میں سابق باسکٹ بال کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میڈونا نے انہیں واضح طور کہا کہ انہیں کچھ پیچیدگیاں ہیں، جس وجہ سے ان کا حمل نہیں ٹھہرتا، تاہم اگر ان دونوں کے درمیان تعلقات کی وجہ سے وہ حاملہ ہوجاتی ہیں اور بچے کو جنم دیتی ہیں تو وہ کھلاڑی کو 2 کروڑ امریکی ڈالر (پاکستانی 3 ارب روپے سے زائد) کی رقم دیں گی۔ڈینس روڈمن نے دعویٰ کیا کہ میڈونا نے انہیں لے کر آنے کے لیے خصوصی طیارہ بھجوایا اور وہ 5 گھنٹوں میں گلوکارہ سے طے کیا گیا کام کرکے واپس اسی جوا خانے آئے اور پھر سے انہوں نے جوا کھیلا۔

سابق باسکٹ بال کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں میڈونا کی بڑی بیٹی 22 سالہ لیورڈس لیون بھی گلوکارہ کی جانب سے کیوبن اداکار کارلوس لیون سے جنسی تعلقات کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ڈینس روڈمن نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان سے تعلقات کی وجہ سے ہی میڈونا کو شہرت ملی۔ان کے مطابق چوں کہ وہ 1990 میں کافی بدنام تھے اور اداکارہ چاہتی تھیں کہ وہ ان جیسے ہی کسی بدنام شخص سے تعلقات استوار کرکے خبروں کی زینت بن کر شہرت حاصل کریں۔سابق باسکٹ بال کھلاڑی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان کے اور میڈونا کے درمیان کتنے عرصے تک تعلقات رہے اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کے تعلقات کی وجہ سے میڈونا ’امید‘ سے ہوئی یا نہیں.تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ میڈونا انہیں 2 کروڑ ڈالر تک دینے کے لیے تیار تھیں۔خیال رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 61 سالہ میڈونا گزشتہ صدی کی دنیا کی 25 بااثر خواتین میں سے ایک ہیں اور انہوں نے کئی دہائیوں تک پاپ موسیقی پر بادشاہی کی۔میڈونا نے اور بھی کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں۔وہ امریکی ریاست مشی گن میں اگست 1958 میں پیدا ہوئیں اور چند سال بعد موسیقی اور رقص کی تربیت کے لیے نیویارک منتقل ہوگئیں۔میڈونا نے 1980 میں کیریئر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے امریکا کے بعد یورپ اور پھر دنیا بھر میں مشہور ہوگئیں اور انہیں ’پاپ موسیقی کی ملکہ‘ کہا جانے لگا۔میڈونا نے انتہائی پرتعیش، رنگین اور پرکیف زندگی گزاری اور انہوں نے دنیا میں فیشن کے نت نئے ٹرینڈز متعارف کرائے۔میڈونا نے پہلی شادی 1985 میں اپنے کیریئر کے آغاز اور ہولی وڈ میں انٹری کے وقت اداکارہ سین جسٹن پین سے کی، تاہم 4 سال بعد 1989 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.