’’ مریم صاحبہ! وہ آپ کے پاپا تھے جنہوں نے آپ کے کہنے پر ۔۔۔‘‘ مریم نواز کی استعفوں کی دھمکی پر شہباز گل بھی میدان میں آگئے، اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم صفدر صاحبہ نے استعفوں کی دھمکی دی ہے۔جلدی استعفے دیں تا کہ ہم ان سیٹوں پر الیکشن کروائیں۔مارچ تک کیوں انتظار کرنا-نیک کام میں دیر کیوں۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے

ڈاکٹر شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ’’مریم صفدر صاحبہ نے استعفوں کی دھمکی دی ہے۔جلدی استعفے دیں تا کہ ہم ان سیٹوں پر الیکشن کروائیں۔مارچ تک کیوں انتظار کرنا-نیک کام میں دیر کیوں۔ یہ عمران خان ہیں یہ آپکی دھمکیوں میں آنے والے نہیں۔ وہ آپکے بابا جانی تھے جنہوں نے آپکی دھمکی میں آ کر KE کے پرنسپل کو فارغ کر دیا تھا‘‘۔

ایک اور پیغام میں ڈاکٹر شہبا ز گل کا کہنا تھا کہ ’’آج کچھ جھوٹی خبریں دی گئیں کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ جھوٹی خبر ہے۔ 0.83 پیسے فیول ایڈجسٹمنٹ کی گئی جو ہر ماہ تیل کی قیمت کے حساب سے کی جاتی۔ آج کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ یہ ن لیگ کی ہمیسشہ کی طرح جھوٹ بولنے کی ایک اور قسط ہے جو ہمیں دیکھنے کو ملی‘‘۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *