‘بھارت کے جارحانہ رویہ سے خطے میں کیا افسوسناک تبدیلی آنے والی ہے؟ شاہ محمود قریشی نے پوری دنیا کو خبردار کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشیکہتے ہیں کہ بھارت کاجارحانہ رویہ خطے کے امن وسلامتی کےلئے سنگین خطرہ ہے۔پاکستان کے ہم خیال دوست ملکوں کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہاکہ انہوں نے بھارتی رویے پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اورسلامتی کونسل کے صدر کو متعدد خطوط لکھے ہیں۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کاحوالہ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پچھلے سال پانچ اگست کو بھارت نے غیرقانونی اوریکطرفہ طورپرعلاقے کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کرکے عالمی قوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزی کی۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے علاقے میں اضافی فوجی تعینات کئے جوپہلے ہی دنیامیں سب سے بڑا فوجی علاقہ ہے۔ کشمیری رہنماوں کوقید میں ڈال کراوربے گناہ نوجوان کشمیریوں کاماورائےعدالت قتل،حق خودارادیت کےلئےجدوجہدکرنے والوں کےعزم کےخاتمے کےلئے ہتھکنڈے ہیں۔ یہ حقائق انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹوں میں عیاں ہیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ افغانوں کے درمیان مذاکرات کاآغازاہم اورعلاقائی امن کے لئے مثبت پیشرفت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اس سال کے آغاز میں دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے کےلئے سہولت فراہم کی۔ملکی صورتحال کے بارے میں شاہ محمودقریشی نے کہاکہ کوروناوائرس سے درپیش چیلنج سےقطع نظرموجودہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے نتیجے میں بہتری آناشروع ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیکس وصولی میں 30 فیصداضافہ ہوا جبکہ پہلی دفعہ ترسیلات زر 20 ارب ڈالرز سے تجاوزکرگئی ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں اضافہ ہوا ہے۔برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے وزیرخارجہ نے کہاکہ دونوں ملکوں میں شاندارتعلقات ہیں اوراسے مزیدمستحکم کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں اضافہ ہوا ہے۔برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے وزیرخارجہ نے کہاکہ دونوں ملکوں میں شاندارتعلقات ہیں اوراسے مزیدمستحکم کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *