صدر ٹرمپ کورونا شکار

ٹوئیٹر پر زیر گردش ایک اینی میشن میں امریکی صدر ٹرمپ کو مر-دہ حالت میں ایک کف-ن میں دکھایا گیا

واشنگٹن ( 02 اکتوبر 2020ء) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے فوری بعد سے یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ’سمسنز‘ کی ایک اور پیش گوئی صحیح ثابت ہونے والی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر زیر گردش ایک اینی میشن میں امریکی صدر ٹرمپ کو مر-دہ حالت میں ایک ک-فن میں دیکھا جارہا ہے۔

جس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ یہ بھی کارٹون سیریز ’دی سمسنز‘ کی ایک قسط کا حصہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پہلی دفعہ نہیں کہ ایک وائرل ہونے والے مفروضے کو ’سمسنز‘ کے ساتھ جوڑا گیا بلکہ اس سے قبل کہا گیا تھا کہ مشہور زمانہ شو ’دی سمسنز‘ 27اگست 2020ء کو امریکی صدر کی موت کے بارے میں پیش گوئی کر چکا ہے۔ لیکن بعد ازاں اس حوالے سے گردش کرنے والی تصاویر جھوٹی ثابت ہوئیں کیونکہ درحقیقت مشہور زمانہ کارٹون سیریز کی طرف سے امریکی صدر کی موت کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ، جس کے بعد انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں اپنا اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی اور لکھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، جس کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ، اور ریکوری کا عمل شروع کردیا ہے جو وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر کریں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *