عمران خان کی سالگرہ! چینی صدر نے پاکستانی وزیر اعظم کو سب سے بڑا تحفہ دے دیا

بیجنگ(نیوز ڈیسک) پاکستان کے دیرینہ دوست ملک چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے اپنے خط میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دنیا کے حالات جیسے بھی ہوں دونوں ملکوں کی دوستی قائم رہے گی۔صدر شی جن پنگ نے اپنے خط میں وزیراعظم عمران خان کو

سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری پاکستان کیساتھ دوستی مثالی ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے۔ کورونا کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعاون دیکھنے کو ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی دن بدن مضبوط ہو رہی ہے۔ دونوں قومیں ایک دوسرے کی بہتری چاہتی ہیں۔ سی پیک خطے کی ترقی کے لیے اہم کردار ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *