میاں صاحب ! محمد زبیر کو ترجمان بنا کر آپ نے بہت بڑی غلطی کر دی ۔۔۔یہ کس کا بندہ ہے ؟پتہ لگتے ہی نوازشریف کی حالت خراب ، تہلکہ خیز تفصیلات

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ نوازشریف نے محمد زبیر کو ترجمان بنا کربہت بڑی غلطی کردی، محمد زبیر،نوازشریف کو ڈبل کراس کررہا ہے، نوازشریف کے قریبی دوست نے ان کو پیغام پہنچایا ہے، یہ بندہ ٹھیک نہیں ، بلکہ اصل بندہ ان کا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام

میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں گزشتہ رات نوازشریف سے ایک قریبی دوست نے ملاقات کی، جس نے بتایا کہ محمد زبیر ڈبل کراس کررہا ہے۔محمد زبیر کو ترجمان لگا کر نوازشریف نے بڑی غلطی کردی ہے۔میں اس بندے کا نام بتانے کو بھی تیار ہوں جس نے نوازشریف کو پیغام پہنچایا۔ نوازشریف کافی غصے میں تھے کہ یہ میں نے کیا کردیا ہے؟عارف حمید بھٹی نے مزید کہا نوازشریف نے بیرونی طاقتوں سے مایوس ہوکراداروں کیخلاف لڑائی چھیڑی ہے۔نوازشریف نے دو تین خلاف ورزیاں کیں، بیرون ملک جاتے ہیں امریکا میں لابیاں بنانا شروع کردی تھیں۔لیکن ان کو وہاں سے مایوسی ہوئی۔ پھر ایک اورملک ڈالا کہ اس ملک نے کہا کہ میاں نوازشریف کی معافی تلافی کردو، اس پر بھی انکار کردیا گیا۔ نوازشریف نے اربوں روپیہ بنایا اب ان کو معافی بھی نہیں مل رہی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے نوازشریف کے بیانیے کی مخالفت کرنے والوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ لاہور میں ن لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت سے مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا، اب عمران خان کے سسٹم کو نہیں چلنے دیں گے۔موجودہ نظام حکومت کے زیرتحت سینیٹ انتخابات قبول نہیں ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو سرفہرست ہوگا۔ جو پارلیمنٹیرینز اور پارٹی رہنماء بیانیہ کی مخالفت کریں گے، انہیں پارٹی سے فارغ کردیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے کیلئے ارکان اسمبلی کارنرمیٹنگز کا انعقاد کریں گے۔اجلاس سے سابق وزیر اعظم نوازشریف نے پالیسی بیان جاری کیا، جس پر پارٹی رہنماؤں نے رضامندی کا اظہار کیا۔پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف ، رانا ثناء اللہ، مریم نواز، جاوید ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *