حکومت ملک کی سلامتی کےساتھ گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، عمران خان سیاسی مقاصد کی خاطر کیا خطرناک کام کرنے جا رہے ہیں ؟ مولا بخش چانڈیو کا سنگین ترین الزام

حیدرآباد(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کی ناعاقبت اندیش حکومت ملک کی سلامتی کےساتھ گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، سلیکٹڈ حکومت نے سیاسی مقاصد کی خاطر اداروں میں تصادم کی فضا پیدا کر دی ہے، آئی جی پولیس سندھ کو نشانہ بنا کر صوبے میں بڑا بحران پیدا کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مسافر اور شرپسند حکومت بحران پیدا کر کے بچنے کی کوشش کر رہی ہے، آئی جی اور سندھ پولیس کے معاملے پر وفاقی وزراء کے غیرذمہ دارانہ بیان بتا رہے ہیں کہ سازش کس نے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمن بلاول بھٹو زرداری نے دانشمندی اور مدبرانہ انداز میں مسئلہ اٹھایا جبکہ آرمی چیف کا نوٹس لینا خوش آئند ہے،وفاقی وزراء پولیس افسروں کے چھٹی پر جانے کو پی پی کی سازش قرار دے کر انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.