او بھائی بس کرو، نوازشریف کا علاج کیلئے باہر جانے کافیصلہ (ن)لیگ کا نہیں بلکہ کس کا تھا؟ رانا ثنااللہ نے اصل راز فاش کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ شیخ رشید کا نوازشریف سے متعلق بیان بے بنیاد ہے،کرائے کے ترجمان اپوزیشن کے اتحاد سے خوفزدہ ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاکہ نوازشریف کا علاج کیلئے باہر جانے کافیصلہ وفاقی اور صوبائی حکومت کا تھا، نواز شریف

کاعلاج پاکستان میں نہیں ہوسکتا یہ فیصلہ حکومت کاتھا۔انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ جلسے سے سلیکٹڈ ٹولے کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور اوسان خطا ہو چکے ہیں ، کرائے کے ترجمان کا شکریہ جو دن رات پی ڈی ایم جلسوں کی پبلسٹی کر رہے ہیں ،کرائے کے ترجمان اپوزیشن کے اتحاد سے خوفزدہ ہیں ۔لیگی رہنما نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بے گناہ مسافروں کے قتل کا بھی جواب دو،100 ریل حادثات، 50 ارب ریلوے کے خسارے کا جواب دو۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ فیصلے اب پی ڈی ایم اور عوام نے کرنے ہیں ،ووٹ چوروں کی چہرے پر ہوائیاں اڑ رہی ہیں ،مسلم لیگ ن میں بزدلوں اور لوٹوں کی کوئی جگہ نہیں ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتےکھانے پینےکی اشیاکی قیمتیں کم کرنےکیلیےریاست تمام وسائل استعمال کریگی ، قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کا پہلے سے ہی جائزہ لے رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لے لیا ۔ سماجی ربطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دیکھ رہے ہیں کہ یہ حقیقی سپلائی کی قلت ہے یا مافیاز کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے ایسا ہوا ، اشیاکی قیمتوں میں اضافہ اسمگلنگ کی وجہ سے ہے یا پھر کوئی اور وجہ ہے ، ہم قیمتوں میں اضافے کی حقیقی وجوہات کا تعین کررہے ہیں ، بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا پاکستان پر اثرات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں ، تاہم آئندہ ہفتے حکمت عملی کے تحت ایکشن لیتے ہوئے قیمتوں کو کم کریں گے ، اور اس سلسلے میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کم کرنے کےلیےریاست تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔دوسری طرف اعداد و شمار سامنے آئے ہیں کہ ایک ہفتے میں مہنگائی 1.24 فیصد بڑھ گئی ۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ،آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 28 روپے مہنگا ہوا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں اوسط 1 روپے اضافہ ہوا ،ٹماٹر18 اور پیاز 8 روپے فی کلو مہنگے ہوئے ،انڈے فی درجن 16روپے مہنگے ہوئے ،مرغی برائلر 9 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق آلو1روپے 80 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے ۔ادارہ شماریات کے مطابق دال چنا،چاول،دہی اور لہسن مہنگا ہوا ،کیلے دال مونگ دال ماش اور گڑ کی قیمت میں کمی ،ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *