وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں

وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں ، جی 20نے غریب ممالک کے لیے بڑا اعلان کردیا

ریاض( آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں ، جی 20ممالک نے غریب ممالک کے لیے قرض کی واپسی میں رعایت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
نجی چینل ڈان نیوز کے مطابق جی 20ممالک نے غریب اور ترقی پذیرممالک کے لیے قرض کی واپسی میں رعایت میں چھ ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے ۔ جی 20ملکوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرزکاریاض میں اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں جی 20نے غریب ممالک کے لیے قرض کی واپس کرنے کی رعایت میں چھ ماہ کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جی 20ملکوں نے غریب اور ترقی پذیر ممالک پر واجب الادا قرض مزید چھ ماہ تک منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قرض واپس کرنے کی رعایت میں چھ ماہ کی توسیع کے فیصلے کا اعلان سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان نے کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے متعد د با ر اپنے خطاب میں کہا تھاکہ کورونا کے باعث غریب ممالک کی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے، جی 20ممالک ان کے قرضوں کی واپسی میں رعایت کا اعلان کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *