سیاست کی شطرنج پر ابھی ہماری چال باقی ہے ،نئے انتخابات کا سلطان کون ؟ اپوزیشن کو دن میں تارے دکھا دئے گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے، سیاست کی شطرنج پر ابھی ہماری چال باقی ہے، ن لیگ پیادے بچائے شاہ اور وزیر کا کھیل ابھی دور ہے، ابھی کھیل شروع ہوا ہے جلدی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے

جاری بیان میں اپوزیشن جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ سیاسی شطرنج پر ابھی ہماری چال باقی ہے۔فواد چوہدری کہتے ہیں کہ لیگ پیادے بچائے شاہ اور وزیر کا کھیل ابھی دور ہے۔ابھی کھیل شروع ہوا ہے جلدی کیا ہے، تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے اس کی سیاسی چال کا انتظار کیا جائے۔ غداری کے مقدموں کے اندراج کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا نام شامل ہونے پر وزیراعظم نے غصے کا اظہار کیا ہے۔ ایف آئی آر کس نے کروائی ہے اس کی بات کی تحقیات کریں گے۔نوازشریف اور دیگر ن لیگی ارکان کیخلاف مجرمانہ سازش کی ایف آئی آر پر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کواس ایف آئی آر کا علم نہیں تھا جس میں نوازشریف اور دیگر کو نامزد کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *