حکومت کی جانب فوری طور پر انتخابی اصلاحات کا فیصلہ ۔۔۔ اس کام میں اس جلد بازی کی کیا وجہ ہے؟ ہوش اڑا دینے والی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے انتخابی اصلاحات فوری متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا اور انتخابی عمل میں اصلاحات سے متعلق ترمیمی ایکٹ منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں جمع کرادیا۔وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات لانے کا مقصد سینیٹ الیکشن میں متوقع دھاندلی کو روکنا ہے، ترمیم منظور ہوتے ہی

سینیٹ الیکشن سے پہلے لاگو ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں کئی لوگ دھاندلی کے ذریعے منتخب ہوکر آئے ہیں، صوبائی اور قومی اسمبلی کی نئی حلقہ بندیاں آبادی کے تناسب سے ہوں گی۔اعظم سواتی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے ساتھ ای ووٹنگ کی سہولت بھی ملے گی، انتخابی قوانین اور ضابطہ اخلاق میں 49 ترامیم کی جائیں گی، حکومت نے ترمیمی ایکٹ منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.