مریم نواز کے کوئٹہ دورے کے بعد بڑا فیصلہ! (ن)لیگ بلوچستان کا صدر کسے بنایا جارہا ہے؟ پارٹی کا حیران کُن فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن نے سینئر رہنماء یعقوب خان ناصر کو بلوچستان کا صدر بنائے کا عندیہ دے دیا، یعقوب ناصر کو پارٹی صدر بنانے کا مقصد ن لیگ کو بلوچستان میں متحرک اور فعال جماعت بنانا ہے، کوئٹہ جلسے میں کم لوگ لانے پردیگر پارٹی عہدیداروں کو بھی تبدیل

کیا جاسکتا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر اپوزیشن کی تحریک کو کامیاب بنانے اور ن لیگ کا بھر پور اور بڑا حصہ شوکرنے کیلئے صوبائی قیادت کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔صوبائی قیادت کو ہدایت کی گئی ہے کہ پارٹی قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو کو گھر گھر پہنچانا اور لوگوں کو احتجاجی یا لانگ مارچ تحریک کیلئے تیار کرنا ہے۔جبکہ حکومت کو گھر بھیج کر عوام کو مہنگائی میں ریلیف دیا جائے۔ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے کوئٹہ اور کراچی جلسوں میں مریم نواز کے استقبال کا جائزہ بھی لیا گیا۔جس پر ن لیگ نے کوئٹہ جلسے میں کارکنان کی کم تعداد پر نوٹس لیا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ سینئر رہنماء یعقوب خان ناصر کو بلوچستان کا صدر بنائے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں جلسے میں کم لوگ لانے پردیگر پارٹی عہدیداروں کو بھی تبدیل کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔واضح رہے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مسلم لیگ ن اب تک تین جلسوں میں حصہ لے چکی ہے، پی ڈی ایم تحریک کا پہلا گوجرانوالہ میں ہوا، جس کی میزبانی مسلم لیگ ن نے کی تھی،جبکہ دوسری جماعتوں نے اپنے کارکنان کی نمائندگی ظاہر کی اورپارٹیوں کی قیادت نے اپنی استطاعت کے مطابق کارکنوں کے ساتھ شرکت کی۔جبکہ کراچی جلسے میں پیپلزپارٹی میزبان تھی، جس میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ اسی طرح کوئٹہ جلسے میں میزبان جمیعت علماء اسلام ف تھی، کوئٹہ جلسے میں سب سے زیادہ تعداد بھی جے یوآئی ف اور چھوٹی جماعتوں کی تھی۔ اس لیے ان جلسوں میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کارکنان کی تعداد کم تھی لیکن ان کی لیڈرشپ نے نمائندگی بھرپور انداز میں رہی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.