ایاز صادق کو ملکی راز کھولنا مہنگا پڑ گیا! مسلم لیگ (ن) کے ’ محب وطن‘ اراکین اسمبلی پھٹ پڑے، غداروں کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

ملتان (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے ’باغی‘ رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کے بیان پر سر شرم سے جھک گیا، انہیں یہ بیان نہیں دینا چاہیے تھا، ان کے بیان پر بھارت میں جشن منایا گیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نشاط ڈاہا نے کہا کہ بطور ن

لیگی انہیں ایاز صادق کے بیان کے بعد آج شرم آرہی ہے، یہ لوگ جو کر رہے ہیں وہ ملک کیلئے ٹھیک نہیں ہے، وہ سابق سپیکر قومی اسمبلی کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کہتے ہیں کہ ان کی ٹانگیں کانپ رہے ہیں، آپ واپس تو آئیں، عدالت میں پیش ہو کر کیس لڑیں لندن میں بیٹھ کر بیانیہ کیوں دے رہے ہیں۔نشاط ڈاہا نے کہا مسلم لیگیوں سے سوال کرتاہوں کہ اپنے والد کی قبر جوتیاں پہنچ کر جاؤ گے؟ بہادر ہیں تو میاں شریف کی قبر پر جوتیاں پہن کر چڑھ کر دکھاؤ۔دوسری جانب شیخ وقاص اکرم نے کہاہے کہ سردار صاحب میرا آپ سے بہت گہراتعلق تھا آپ نے میرادل دکھایا ہے، ایاز صادق کو بہت ذمہ دار سمجھتا تھا،آپ کے ضمنی الیکشن میں ووٹ مانگتا رہا۔ان کاکہناتھا کہ حکومت سے 100 اختلاف لیکن ریاست اور اداروں کیخلاف ایسے نہیں بول سکتے ، دنیا میں سکہ جمایا کہ پاکستان نے بھارت جیسی بڑی طاقت کو چنے چبوا رکھے ہیں،شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ 21 ماہ تک بھارت میں صف ماتم بچھی رہی،ایاز صادق کچھ اور کہہ رہے ہیں،ایاز صادق کابیان قابل مذمت،کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی گئی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.