اپوزیشن کس ایجنڈے پر اور کس کے اشاروں پر چل رہی ہے؟شیخ رشید کا حیران کن انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ نوازشریف کی آشیرباد کے بغیر ایازصادق اس قسم کاغیرذمہ دارانہ بیان نہیں دے سکتے ، اپوزیشن غیرملکی ایجنڈے پر چل رہی ہے،سیاسی معاملات پیچیدہ ہوتے جا رہے ،20 فروری تک سب کچھ پتہ چل جائے گا۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سیاست

کو ریاست پر اہمیت دی جا رہی ہے،ملک میں سیاسی حالات کافی ابتر ہیں ،فوج ہی حالات کے باوجود جمہوریت کی ضمانت ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے 6 آرمی چیف سے لڑائی کی،ڈی جی آئی ایس پی کوکہناپڑا فوج میں غم و غصہ پایاجاتا ہے،فوج سے متعلق جو کچھ کہا رہا ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے،20 فروری تک سب کچھ پتہ چل جائے گا،کوئی دسمبر اور کوئی جنوری کی بات کررہا ہے۔ اگرسیاست سے لڑائی کرنی ہے تو عمران خان میدان میں ہیں،اگرریاست سے لڑائی کرنی ہے تو اس کے تنائج برےہونگے ،سیاست سے لڑائی آپ کا حق ہے مگر ریاست سے لڑائی آپ کا حق نہیں سیاسی معاملات خراب ہوتے جا رہے ،پاکستان پر غیرملکی ایجنڈے کے تحت سرمایہ کاری کی جارہی ہے، وزیر ریلوے نے کہاکہ دشمن ایاز صادق کے بیان پر شادیانے بجا رہے ہیں ،بھارت کو جو شکست ہوئی تھی وہ اس پر اپنے داغ دھو رہا ہے،ملکی سطح پر فضل الرحمن کی سیاست بڑی پارٹیوں کی مرہون منت ہے،بعض عقل کے اندھوں کو اندازہ نہیں سیاست کن مراحل میں داخل ہو رہی ہے ،سیاست جس دوراہے میں داخل ہورہی ہے نتائج کچھ بھی نکل سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے،ملک مارشل لا کی طرف جا رہا ہے نہ عمران خان اسمبلیاں توڑ رہے ہیں ، پیپلزپارٹی ان حالات میں بہتری کی باتیں کررہی ہے،پاکستان کیخلاف ہندوستان کے جال سے ادارے آگاہ ہیں،ادارے ہندوستان کے آلہ کاروں سے بھی آگاہ ہیں۔ آخرکار سیاست کا انجام ڈائیلاگ اور مشاورت ہے، عمران خان نے کہاکہ بدعنوانی کے کیسز سے ہٹ کروہ مشاورت کیلئے تیار ہیں،سیاستدانوں کو عقل کے ناخن لینے چاہئیں، حالات جس طرف جا رہے ہیں وہ خوش آئندنہیں،کوئی ذمے دار انسان اپنی افواج کیخلاف ایسی زبان استعمال نہیں کر سکتا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.