دنیا کی سب سے آسان ترین نوکری تنخواہ تین لاکھ روپے ماہانہ چھٹیاں ، پنشن سب کچھ ملے گا

اگر آپ کو کوئی کام نہ کرنے کی ملازمت دی جائے اور اس کی تنخواہ بھی اچھی خاصی ہو اور ملازمت کا دورانیہ عمر بھر کا ہو تو آپ کیا کریں گے؟دیگر افراد کی طرح آپ کا جواب بھی اثبات میں ہوسکتا ہے کیونکہ سویڈن حکومت نے یہ تجربہ کیا ہے

جس کے لیے ایک خوش نصیب فرد کا انتخاب کیا جائے گا جو کسی ذمے داری کے بغیر ملازمت کرے گا۔اس کے لیے ییتے بوری میں زیرِ تعمیر ریلوے اسٹیشن جانا ہوگا۔ وہاں روزانہ گھڑیال کو ضرب لگانا ہوگی جس سے اوپر لگی فلورسنٹ لائٹیں روشن ہوجائیں گی جس سے لوگ جان لیں گے کہ اس بے کار شخص نے کوئی کام کیا ہے۔ اس کے بعد ملازم کو حق ہے کہ وہ کہیں بھی چلا جائے، اس کے بعد ڈیوٹی کے اوقات ختم کرنے کے لیے دوبارہ گھڑیال کو ضرب لگانی ہوگی جس سے اوپر لگی روشنی بند ہوجائے گی۔اس دوران ملازم کو اسٹیشن پر رکے رہنے کی کوئی ضرورت نہیں اور وہ کلاک اسٹارٹ یا بند کرکے کہیں بھی جاسکتا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ یہ نوکری پوری زندگی کے لیے ہے اور آپ کو کوئی نہیں نکالے گا۔ بے کام کی اس نوکری کی تنخواہ بھی کم نہیں یعنی ہر ماہ 2320 ڈالر کی رقم دی جائے گی جو سوا تین لاکھ روپے بنتی ہے۔ ساتھ ہی چھٹیاں، سالانہ اضافہ، پینشن اور دیگر فوائد بھی دئیے جائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *