کویت کے نئے امیر مقرر،حلف کب اٹھائیں گے؟ بڑا اعلان ہو گیا

کویت سٹی ( آن لائن)کویت کے ولی عہد شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو ملک کا نیا امیر مقرر کردیا گیا،وہ آج(بدھ کو )اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کے ولی عہد شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو ملک کا نیا امیر مقرر کردیا گیا ہے،شیخ صباح الاحمد الصباح کے انت-قال کے بعد شیخ نواف الاحمد الجابر کو امیر کے تمام اختیارات خود بہ خود منتقل ہوگئے ہیں ،کویتی اسمبلی کے سپیکر مرذوق الغانم کے مطابق آج(بدھ کے روز)منعقد ہونے والے اہم اجلاس میں ولی عہد شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ کویت کے نئے امیر کی عمر 83 سال ہے جبکہ وہ سابق سربراہ کے سوتیلے بھائی ہیں۔دوسری جانب امیرِ کویت کے انت-قال پر حکومت نے چالیس روزہ جبکہ متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ خلیجی ریاست کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح منگل کی دوپہر 91 برس کی عمر میں امریکا میں انت-قال کرگئے، جس کی تصدیق شاہی خاندان نے بھی کردی تھی۔شیخ الصباح الاحمد رواں برس جولائی میں علاج کی غرض سے امریکا منتقل ہوئے تھے، اس سے قبل ان کی کویت میں بھی سرجری کی گئی تھی۔کویت کے سرکاری حکام کی جانب سے امیر کی بیماری کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں تھیں البتہ یہ بتایا گیا تھا کہ وہ آپریشن کی غرض سے ہی امریکا تشریف لے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ شیخ الصباح الاحمد نے 2006 میں تیل کی دولت سے مالا مال عرب ریاست کویت کے امیر کا منصب سنبھالا تھا جبکہ اس سے قبل وہ 50 برس سے ریاست کے خارجہ امور و پالیسیاں بھی دیکھتے رہے ہیں، شیخ الاحمد نے 1963 سے 1991 تک وزیر خارجہ کا منصب سنبھالا جس کے بعد 1993 میں انہیں دوبارہ کویت کے وزیر خارجہ کا منصب سونپ دیا گیا تھا جو 2003 تک ان کے ہی پاس رہا۔واضح رہے کہ آل صباح خاندان گزشتہ 260 برس سے خلیجی ریاست کویت پر حکمرانی کررہا ہے۔کویت کا شمار دنیا کے ان 6 ممالک میں ہوتا ہے جہاں بڑے پیمانے پر تیل کے ذخائر پائے جاتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *