یا اللہ خیر : کرونا وائرس ایک دفعہ پھر سے ملک بھر میں سر اٹھانے لگا ۔۔۔!!! گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کتنے نئے کیسز کی تصدیق کر دی گئی ؟ تشویشناک تفصیلات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 694 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 6 مریض جاں بحق ہوئے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 مریض جاں بحق ہوئے
جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 457 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 694 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 275 ہوچکی ہے۔ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 205 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 95 ہزار 613 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 36 ہزار 468 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک مجموعی طور پر 34 لاکھ 20 ہزار 654 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 924 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 106 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبرکے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا سے خضر حیات گوپانگ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، وفد میں محمد نواب گوپانگ، کاشف حیات گوپانگ اور خلیل خان جتوئی بھی موجود تھے۔ چوہدری پرویزالٰہی نے بلدیاتی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے مظفر گڑھ تحصیل علی پور کیلئے خضر حیات گوپانگ کو امیدوار تحصیل ناظم نامزد کر دیا۔چوہدری پرویزالٰہی نے پوری تحصیل میں سیاسی رابطے بڑھانے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ جس پارٹی کا سربراہ ملک اور فوج کیخلاف عزائم رکھتا ہو وہ ملک کا خیر خواہ کیسے ہو سکتا ہے، بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مقابلہ دس سال تک عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے ہے، پاکستان مسلم لیگ پنجاب بھر سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی ،اسی سلسلے میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی سیاسی شخصیات کو نامزد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام عوامی خدمت کا سب سے زیادہ موثر نظام ہے جس میں عوام کے بنیادی مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کر دیئے جاتے ہیں۔ خضر حیات گوپانگ نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹائون کمیٹی خیرپور، سادات ٹائون کمیٹی، ہیت پور، ٹائون کمیٹی گھلواں اور میونسپل کمیٹی علی پور سٹی میں ہماری تیاری مکمل ہے اور چوہدری برادران سے محبت کرنے والے دن رات عوامی خدمت کے جذبے کو پروان چڑھانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.