ماضی کے وزرائے اعظم کے مقابلے میں عمران خان کی کارکرگی بہتر ہے یا بری؟ سروے میں عوام نے فیصلہ سنا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) غیر ملکی میگزین کے سروے میں عمران خان ملک کے سب سے بہترین وزیراعظم قرار، سروے کے دوران ہزاروں افراد نے رائے کا اظہار کیا، 93 فیصد لوگوں کی رائے میں تحریک انصاف کے سربراہ ماضی کے تمام وزرزائے اعظم سے زیادہ بہتر ملک کے سربراہ ثابت ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک غیر ملکی

میگزین کی جانب سے ایک سروے کروایا گیا جس میں لوگوں سے سوال کیا گیا کہ ان کی رائے میں وزیراعظم عمران خان پاکستان کے ماضی کے تمام وزرائے اعظم کے مقابلے میں زیادہ بہتر وزیراعظم ہیں یا پھر ناکام ثابت ہوئے۔اس سروے کے دوران ہزاروں لوگوں نے رائے کا اظہار کیا۔ سروے نتائج کے مطابق 93 فیصد لوگوں نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں فیصلہ سنایا۔ لوگوں کی اکثریت کی رائے میں عمران خان پاکستان کے سب سے بہترین وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے مشکل وقت میں مشکل فیصلے لیے جس کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔ یہاں واضح رہے کہ غیر ملکی میگزین کے سروے کے نتائج کے مقابلے میں پاکستانی ریسرچ اداروں کی جانب سے کروائے جانے والے سرویز کے نتائج قدرے مختلف رہے ہیں۔گزشتہ کچھ عرصے کے دوران مختلف سروے نتائج میں وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔ کچھ سرویز کے نتائج میں تو وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت کم ہوئی۔ زیادہ تر سرویز میں عوام نے مہنگائی کے مسئلے کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا، اور یہ بھی کہا کہ عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ نہ ہونے کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان جولائی 2018 میں ہوئے عام انتخابات میں فتح حاصل کر کے پہلی مرتبہ وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوئے تھے۔ ان کی جماعت نے وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں حکومتیں قائم کیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.