صحافتی کیرئیر کے کئی سال! کامران خان نے سب کو چھوڑ کر صرف عمران خان کی حمایت کیوں کی؟ پہلی مرتبہ پاکستانیوں کو جواب دے ڈالا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میری عمران خان کی حمایت کی بنیادی وجوہات میں شامل میرا یقین ہے عمران خان کو مال ومتاع کی لالچ نہیں نہ وہ کسی مالی کرپشن میں ملوث ہوسکتا ہے نہ کسی ساتھی کو جان بوجھ کر پیسے بنانے دے سکتا ہے نہ کسی عرب بادشاہ سے زاتی مراعات کا متمنی

ہے جنون کی حد تک خواہش ہے پاکستان میں بہتری آئے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں کامران خان کا کہنا تھا کہ ’’آج میں اہم ذاتی گفتگو کرنا چاہتا ہوں، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اپنی صحافتی زندگی میں کسی کی بھی اتنی تعریف یا حمایت نہیں کی جتنی عمران خان کی کر رہا ہوں، عمران خان کا مال و متاع کی کوئی لاللچ نہیں ہے، دوسری وجہ یہ کہ مجھے میری معلومات پر یقین ہے کہ عمران خان کسی بھی کرپشن میں ملوث نہیں نہ ہی وہ کسی دوست یا رشتے دار کو جان بوجھ کر کسی قسم کی کرپشن کی اجازت دے سکتا ہے، جہانگیر ترین، علیم خان ، عامر کیانی وغیرہ پر جو الزامات لگائے گئے، لیکن اس میں ان لوگوں کے ساتھ عمران خان نے جو کِیا وہ آپ سب کے سامنے ہے، عمران خان کی حمایت کی تیسری وجہ یہ ہے کہ مجھے یقین ہے کہ عمران خان کسی بھی عرب بادشاہ یا کسی بھی غیر ملکی سربراہ سے جب بھی ملتا ہے تو وہ کسی بھی تحفے، گاڑی یا اپنی اولاد کے لیے بزنس کا متمنی نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ ان ملاقاتوں میں پاکستان کے عظیم ترین قومی مفادات کو طے کیا جاتا ہے، میری گزارش ہے کہ ایک مرتبہ نیب کا توشہ خانہ کیس دیکھ لیا جائے، کیسے زرداری صاحب ننے اپنے لیے بی ایم ڈیبلیو اور مرسڈیز سمیٹی جبکہ نواز شریف نے بھی یہی کِیا، عمران خان پر حمایت کی ایک اور وجہ انکے کام کرنے کا جنون ہے۔ ‘‘

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.