ہمیں ماضی میں رہنے کےبجائےماضی سےسیکھناچاہے تا کہ ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کا معنی خیز بیان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی سے سیکھناچاہے لیکن ماضی میں نہیں رہناچاہیےاورہمیں بہتر مستقبل کا انتظارکرنا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات تعمیری رہی، ملاقات میں

دلچسپ اور مفید بات چیت ہوئی ، انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی میں رہنے کے بجائے ماضی سے سیکھنا چاہیے اور بہتر مستقبل کا انتظار کرنا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے لیے ان کے مشن میں کامیابی کے لیے دعاگوہوں۔خیال رہے افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ پاکستان کے دورے پر ہیں ،انہوں نے صدرمملکت، وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *