شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے

شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے، علاج کے سلسلے میں امریکا میں مقیم تھے

کویت سٹی ( 29 ستمبر2020ء) امیر کویت 91 برس کی عمر میں انتقا-ل کر گئے، شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے، علاج کے سلسلے میں امریکا میں مقیم تھے۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی اسلامی ملک کویت کے سربراہ انتقا-ل کر گئے ہیں۔

خلیجی خبر رساں اداروں کے مطابق امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح شدید علالت کے بعد 91 برس کی عمر میں انت-قال کر گئے۔امیر کویت کافی عرصے سے علیل تھے اور علاج کے سلسلے میں انہیں چند ہفتے قبل ہی امریکا منتقل کیا گیا تھا، جہاں اب وہ انتق-ال کر گئے ہیں۔ شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح2006 سے کویت کے امیر کی ذمے داری نبھا رہے تھے۔ رواں سال جولائی کے ماہ میں صحت بگڑ جانے پر انہیں علاج کیلئے امریکا بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں امریکا میں دوران علاج بھی ان کی انتق-ال کی خبریں سامنے آئیں جو غلط ثابت ہوئی۔ تاہم اب کویتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ کویت کے حکمراں شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *