ایک سال کی توسیع کریں:وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد( آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جی 20 ممالک قرضوں میں نرمی میں ایک سال کی توسیع کریں۔

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کورونا کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا نے دنیا پر غیر معمولی اثرات مرتب کیے،دنیا اب کورونا سے محفوظ نہیں ، اس وقت تک کوئی بھی محفوظ نہیں جب تک سب محفوظ نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کورونا کی ویکسین جلد تیار ہوجائے گی، دنیا کے ہر فرد کو کورونا ویکسین تک آسان رسائی ہونی چاہیے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ غریب ممالک کورونا بحران کے باعث زیادہ متاثر ہوئے، جی 20ممالک قرضوں میں نرمی کے لیے ایک سال کی توسیع کریں ،قرضوں کی واپسی میں نرمی ترقی پذیرممالک کی مالی مددکاموثرطریقہ ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا مشکل معاشی حالات میں بھی ہم نے عوام کو 8ارب ڈالر کا ریلیف پیکج دیا، ریلیف پیکج کا مقصد غریبوں کی مدد اور معیشت کو رواں دواں رکھنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسمارت لاک ڈاﺅن کی پالیسی اپنائی جس کی وجہ سے کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے میں کامیاب ہوئے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.