ایک اور بڑی بیٹھک ۔۔۔ آج عمران خان اقوام متحدہ کے کس اہم ترین اجلاس سے خطاب کرنے جا رہے ہیں ؟ سر فخر سے بلند کر دینے والی خبر آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ میں فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ سمٹ سے خطاب کریں گے ، جس میں وہ کورونا سے نمٹنے کے تجربے سے آگاہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ میں سربراہان مملکت کی اعلیٰ سطح سمٹ سےخطاب کریں گے ،

فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ سمٹ میں مختلف ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔وزیراعظم پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 سے 9 کے دوران سمٹ میں شریک ہوں گے اور اپنے خطاب میں کورونا سے نمٹنے کے تجربے سے آگاہ کریں گے جبکہ دیگر سربراہان مملکت کورونا سے متعلق اپنی اپنی حکومتی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔خیال رہے اعلیٰ سطح سمٹ کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور کینیڈا اور جمیکا کے وزرائے اعظم نے طلب کیا ہے، اس سمٹ کا مقصد کوویڈ 19 کی وجہ سے ترقیاتی بحران کے لئے فوری طور پر مالی اعانت کے لئے مربوط اور جامع کثیرالجہتی ردعمل کو بیان کرنا ہے۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کےغربت میں کمی اوراحتساب سےمتعلق فورم سےخطاب میں منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا ہرسال ترقی پذیرممالک سےاربوں ڈالرغیرقانونی طورپرنکل جاتےہیں جب کہ وائٹ کالر کرمنلز ایک ٹریلین ڈالرترقی پذیرممالک سے ہڑپ کرجاتے ہیں، ایسےقوانین بننے چاہئیں، جس سےترقی پذیرممالک کالوٹاپیسہ واپس آئے۔انہوں نے کہا تھا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کےٹیکس چوری کےاقدامات کوروکاجائے، عالمی برادری کوانسدادمنی لانڈرنگ کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے چاہئیں۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کےغربت میں کمی اوراحتساب سےمتعلق فورم سےخطاب میں منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا ہرسال ترقی پذیرممالک سےاربوں ڈالرغیرقانونی طورپرنکل جاتےہیں جب کہ وائٹ کالر کرمنلز ایک ٹریلین ڈالرترقی پذیرممالک سے ہڑپ کرجاتے ہیں، ایسےقوانین بننے چاہئیں، جس سےترقی پذیرممالک کالوٹاپیسہ واپس آئے۔انہوں نے کہا تھا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کےٹیکس چوری کےاقدامات کوروکاجائے، عالمی برادری کوانسدادمنی لانڈرنگ کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے چاہئیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *