شہباز شریف کی گرفتاری! سلمان شہباز کا حیران کُن ردعمل سامنے آگیا

لندن (نیوز ڈیسک ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ان کے صاحبزادے سلمان شہباز کا بیان بھی سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نہ گھبرانے والے ہیں اور نہ ڈرنے والے ہیں ، پہلے بھی سرخرو ہوئے ،

دوبارہ بھی عوام کی عدالت میں سروخروہوں گے ، شہباز شریف نے گرفتاری سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے، جوکہ ثابت ہوچکا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عمران خان ایک سلیکٹیڈ وزیراعظم ہیں جو بری طرح سے ناکام ہوچکے ہیں،اور جو انہوں نے وعدے کیے تھے، قوم کے ساتھ جھوٹ بولے تھے کہ وہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے،پچاس لاکھ گھر بنائیں گے، دودھ اور شہر کی نہریں بہائیں گے، اس سب سے ناکامیوں کے بعد وہ ملک و قوم کی توجہ ہٹانے کے لیے ان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، لیکن ہم پہلے بھی عوام کی عدالت میں سرخرو ہوئے، ہم نہ گھبرانے والے ہیں اور نہ ڈرنے والے ہیں، دوبارہ بھی عوام کی عدالت میں سروخروہوں گے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ، جس کے بعد نیب حکام نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا ، لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ، جہاں شہباز شریف نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی ، جبکہ مسلم لیگ (ن) لاہور کی تنظیم نے اراکین اسمبلی ، رہنمائوں اور کارکنوں کو پارٹی صدر محمد شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت کر رکھی تھی ، عدالت میں درخواست پر سماعت ہوئی ، جہاں نے دلائل سننے کے بعد شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی ، جس کے بعد نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *