پہننے کے بعد اپنے کپڑے ضرور دھو لینے چاہئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کسی سے بھی سوال پوچھیں کہ کپڑے کتنے دن بعد دھونے چاہئیں تو ایک ہی جواب ملے گا کہ جب گندے ہو جائیں تاہم اب ماہرین نے اس سوال کا حتمی جواب دے دیا ہے اور جواب یہ ہے کہ کپڑوں کی نوعیت کے لحاظ سے انہیں دھونے کا دورانیہ بھی مختلف ہونا چاہیے۔ ویب سائٹ thefactshop.com کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں تک بات زیرجاموں کی ہے تو انہیں ایک بار پہننے کے بعد دھو لینا چاہیے۔ یہ ایک سے زائد بار نہیں پہننے چاہئیں۔ جینز کی پینٹ کو 6سے 7بار پہننے کے بعد دھولینا چاہیے اور اگر آپ زیادہ دھونے کی وجہ سے پینٹ کے خراب ہونے کے خدشے سے دوچار ہیں تو اسے الٹا کرکے نرمی کے ساتھ دھوئیں۔ اس طرح اس کا رنگ خراب نہیں ہو گا۔

ماہرین کے مطابق سویٹر اور جرسی وغیرہ کو 5سے 7بار پہننے کے بعد اور ٹی شرٹس کو 1سے 2بار پہننے کے بعد دھو لینا چاہیے،کیونکہ یہ براہ راست آپ کے جسم کے ساتھ مس ہوتی ہیں اور بہت جلدی گندی ہو جاتی ہیں۔ جم اور یوگا کے لیے پہننے والے ملبوسات بھی 1سے 3بار پہننے کے بعد دھو لینے چاہئیں کیونکہ ورزش کے دوران پسینہ آتا ہے اور ان کپڑوں کو اس سے زیادہ بار پہننا مناسب نہیں ہوتا۔ جیکٹ اور کوٹ وغیرہ کو سیزن میں ایک یا دو بار دھونا چاہیے۔ یہ چونکہ شرٹ اور دیگر کپڑوں کے اوپر پہنے جاتے ہیں چنانچہ انہیں سیزن میں ایک سے دوبار دھونا ہی کافی ہوتا ہے۔ پاجامے اور سوتے وقت پہننے والے ملبوسات کو بھی ہمیں 3سے 4بار پہننے کے بعد دھو لینا چاہیے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.