گلگت بلتستان الیکشن۔۔!! مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری سجاعت حسین نے ایڈوائزری کمیٹی کا اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ( ق )کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل سے حاصل کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے پارٹی عہدیداروں اور وہاں الیکشن 2020ء کیلئے پارٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق نئے عہدیداروں میں اسد اللہ خان صدر ڈسٹرکٹ گلگت، دلفراز خان
سینئر نائب صدر گلگت، مقبول ولی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری گلگت، رضوان اللہ نائب صدر گلگت، عبدالرحیم نائب صدر چلاس دیا میر، وزیر اسحاق نائب صدر بلتستان، راجہ فخر عالم نائب صدر غذر گلگت ڈویژن مظفر غازی نائب صدر گلگت، توقیر شاہ سیکرٹری اطلاعات گلگت، فقیر حسین سیکرٹری فنانس کشروٹ، گلگت جبکہ الیکشن کیلئے ایڈوائزری کمیٹی میں سکردو سے ریٹائرڈ جسٹس طاہر علی شاہ، گلگت سے ریٹائرڈ جسٹس مظفر علی، چلاس (دیامیر بھاشا)سے ڈاکٹر بختاور شاہ، بلتستان سے غلام عباس، کشروٹ، گلگت سے حافظ حسین احمد، اور گلگت سے عاشق حسین شامل ہیں۔دوسری طرف سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا سے ن لیگ کے ایم پی اے مناظر علی رانجھا کے بھائی میاں مظہر علی رانجھا نے میاں محبوب رانجھا اور میاں حسن علی رانجھا کے ہمراہ ملاقات کی\ اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا، چودھری پرویزالٰہی نے میاں مظہر علی رانجھا کو کوٹ مومن کیلئے تحصیل ناظم کا امیدوار بھی نامزد کر دیا، چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نوازشریف کے ملک دشمن ایجنڈے کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا، عوام ان کے مذموم عزائم کو کبھی پروان نہیں چڑھنے دیں گے ، فوج کے خلاف بول کر انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب بھی مودی کے یار ہیں، پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے نوازشریف نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.