پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پی سی بی چیئرمین گرم ہو گئے ۔۔۔ کس بات پر بات تلخ لہجے تک جا پہنچی؟دنگ کر ڈالنے والی تفصیلات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پی سی بی چیئرمین کسی بھی سوال کا جواب نہ دے سکے، پی سی بی چیئرمین یہ کہتے رہے کہ وہ خود مختار ہیں۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ پی سی بی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں کسی بھی

سوال کا جواب نہ دے سکے،اے جی پی آر اور میں نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو بتایا کہ وہ حکومت کو جوابدہ ہیں، یہ ایک اکاؤنٹنگ کا طریقہ کار ہے اور یہ قواعد ہیں، یہ قانون سے بالا تر نہیں تاہم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پی سی بی چیئرمین کسی بھی سوال کا جواب نہ دے سکےاور یہ کہتے رہے کہ وہ خود مختار ہیں۔واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن ون اور سیزن 2 کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں پیش کی گئی جس میں 2 ارب77 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *